مراد سعید کی بلاول اور فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر شدید تنقید

مراد سعید نے کہا کہ مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس تو گئے مگر کام نہ بنا

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی سیاست پر اگر کسی کو کوئی شک تھا بھی تو آج دور ہو گیا۔ مراد سعید نے کہا کہ مولانا کی ساری سیاست ان کی ذات اور ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس تو گئے مگر کام نہ بنا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کی سیاست میں قومی وسائل کی چوری، کرپشن حلال اور جائز ہیں، کوئی بھی قیمت ادا کر کے مولانا کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مولانا مکمل طور پر بے روزگار ہیں، مولانا کو نوکری ملنے کا خاطر خواہ امکان بھی موجود نہیں، مولانا جتنے جتن کر لیں یہ 5 سال صبر کرنا ہوگا، 5 سال ہی کیوں اس کے بعد بھی صبر ہی کرنا ہوگا۔

وزیر برائے مواصلات نے مزید کہا کہ مولانا کو نوکری ملے گی نہ حادثاتی چیئرمین کی سیاست بچے گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept