پاک فوج کے خلاف مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

پاک فوج کے خلاف مواد شیئر کرنے والے مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے صدر وحید آصف بٹ گرفتار

 ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے پاک فوج کے خلاف مواد شیئر کرنے والے مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے صدر وحید آصف بٹ کو گرفتارکر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمد آصف کے مطابق وحید آصف بٹ سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف مہم چلا رہا تھا جس پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایف آئی اے افسران کا کہنا ہے کہ وحید آصف بٹ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا صدر ہے جس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسے افراد کے خلاف حکومتی احکامات پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں وحید آصف بٹ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

You might also like