حسین اصغر قرضہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ مقرر

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حسین اصغر کو کمیشن کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جب کہ توقع ہے کہ حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 10 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک پر 24 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

You might also like