ایم کیو ایم پاکستان کی بلیک میلنگ کام دکھا گئی

ایم کیو ایم پاکستان کی بلیک میلنگ کام دکھا گئی، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی بجٹ پر حمایت حاصل کرنے کے لئے ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کی بلیک میلنگ کام دکھا گئی، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی بجٹ پر حمایت حاصل کرنے کے لئے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت کے علاوہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیا جائے۔

عمران خان نے وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے۔ کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کر کے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

You might also like