زرداری اورنوازشریف ایک دوسرے سے خوفزدہ

تجزیہ کار سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں اور ان دونوں قائدین جماعتیں

تجزیہ کار سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں اور ان دونوں قائدین جماعتیں بھی ایک دوسرے پر پوری طرح اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ اس وقت پیپلز پارٹی ڈر رہی ہے کہ کہیں ن لیگ اپوزیشن کے دباﺅ کواستعمال کرکے ڈیل نہ کرلے اور ن لیگ بھی اس بات سے خوفزدہ ہے ،یہ دونوں بڑی جماعتوں ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں ۔

سلیم صافی کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات بھی دونوں جماعتوں میں پائی جانے والی بد اعتمادی ختم نہیں کرسکی۔

سلیم صافی نے کہا کہ ابھی تک جو حالات دکھائی دیتے ہیں ، اس سے لگتاہے کہ یہ اپوزیشن کے گرینڈ لائنس کی قیادت کا یہ بھاری بوجھ مولانا فضل الرحمان کے نا تواں کندھوں پر ہی آئے گا ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو نزدیک لانے میں مولانافضل الرحمان کا کردار رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی ڈر رہی ہے کہ کہیں ن لیگ اس دباﺅ کواستعمال کرکے ڈیل نہ کرلے اور ن لیگ بھی اس بات سے خوفزدہ ہے ،یہ دونوں بڑی جماعتوں ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں ، اس لئے لگتایہ ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈ لائنس کی قیادت کرنے کا بوجھ مولانا فضل الرحمان پر ہی آئے گا ۔

You might also like