سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 200 روپے  کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جب کہ انٹر بینک میں 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد قیمت 156.83 سے بڑھ کر 156.90 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگے ہوئے ہیں اور قیمت میں مسلسل اضافہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 1408 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستانی صرافہ مارکیٹوں پر پڑرہا ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے  بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 79 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 67 ہزار 901 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

You might also like