زبان کھولنے کی سزا، مریم نواز کی طلبی

نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو حکومت کیخلاف زبان کھولنے کی سزا، احتساب عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

واضح ہو کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چند روز قبل احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی خفیہ ویڈیو منظر عام پر لے کر آئیں تھیں جس پر ان کو احتساب عدالت نے طلب کر لیا ہے۔

You might also like