سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف پروگرام پر خطرے کا الارم بجا دیا

ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنے کے لئے خصوصی ٹیم کام کر رہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے

سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف پروگرام پر خطرے کا الارم بجاتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوسکتا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنے کے لئے خصوصی ٹیم کام کر رہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے، ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہو سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق حکومت سے بات چیت جاری ہے، ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں سے مدد کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے سیاستدانوں کے ذریعے رکن ملکوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بچت اور اخراجات میں بڑا خلا پیدا ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو صفر نہیں کیا جائے گا حکومتی اخراجات بڑھنے اور ٹیکسوں میں کمی سے قرضوں میں اضافہ ہوا، ٹیکس وصولی میں کمی سے مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا موازنہ مصر سے نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اپنی معیشت کو دستاویزی بنانا چاہتا ہے، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، عوام کی قوت خرید بحال ہورہی ہے۔

You might also like