ٹرمپ‘ عمران ملاقات میں 5 کا ہندسہ اہم، سینئر صحافی کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہت سی عادات میں مماثلت پائی جاتی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات میں 5 کا ہندسہ اہم ہوگا سینئر صحافی جاوید چودھری نے اپنے کالم میں دعویٰ کر دیا۔

واضح ہو کہ وزیراعظم عمران خان ماہ رواں کے آخر میں دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے جس پر سینئر صحافی جاوید چودھری نے اپنے کالم میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ عمران خان ملاقات میں 5 کا ہندسہ اہم ہو گا جس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہت سی عادات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان اپنی بات سنانے کے عادی ہیں اور دوسروں کی باتوں کو توجہ سے سننا انہیں گوارہ نہیں اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ بھی صرف اور صرف اپنی بات سنوانے اور منوانے پر یقین رکھتے ہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور پاکستان کی قیادت نے اپنی عادات کے برعکس رویہ اختیار نہ کیا گیا تو ملاقات 5 منٹ سے زیادہ دورانیہ پر مشتمل نہیں ہوگی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept