روسی حکومت نے عمران خان کو شرمندہ کر دیا

وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کی دعوت اور پھر تردید کے حوالہ سے اعلانات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے

روس کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو شرمندہ کر دیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق دو روز قبل حکومت پاکستان ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن کی جانب سے دورہ روس کی دعوت دی گئی تھی تاہم اگلے ہی روز روس نے وزیراعظم پاکستان کو دعوت دینے کی تردید کر دی جس کے بعد دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بھی وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کی تردید کر دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کی دعوت اور پھر تردید کے حوالہ سے اعلانات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو بھی سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 22 جولائی کو امریکہ کے دورہ پر جائیں گے یہاں پر وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept