کون سا دورہ ،کس کا دورہ؟ امریکہ بھی لا علم

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگھس کا کہنا ہے کہ  فی الحال وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے میں نے بھی پڑھا ہے لہذا اس کی تصدیق اور ان کی ملاقات کی تفصیلات کے لیے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ دنوں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان اس ماہ صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept