پاکستان کو سفارتی محاذ پر شرمندگی کا سامنا، امریکہ سے خبر آگئی

عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے

پاکستان کو سفارتی محاذ پر شرمندگی کا سامنا، امریکہ سے خبر آگئی۔ واضح ہو کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوزکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق سنا ضرور ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے، لہٰذا عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept