مریم نواز کا احتساب عدالت میں طلبی پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا

احتساب عدالت میں پیشی سے قبل اپنے والد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کر کے مشاورت بھی کریں گی

مریم کا طلبی پر بڑا فیصلہ منظر عام پر آگیا۔ واضح ہو کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کروانے پر نیب کی درخواست پر طلب کیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مریم نواز نے احتساب عدالت میں طلبی پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہاں کر دی ہے تاہم وہ احتساب عدالت میں پیشی سے قبل اپنے والد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کر کے مشاورت بھی کریں گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو سکینڈل منظر عام پر لانے کے بعد احتساب عدالت میں طلبی پر عوام سے مشورہ مانگا تھا کہ انہیں عدالت کے روبرو پیش ہونا چاہیے یہاں نہیں۔

You might also like