سلیم صافی نے چیئرمین نیب کے حوالہ سے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

چیئرمین نیب کی حیثیت اب پی ٹی آئی کے رہنماء جیسی ہو گئی ہے کیونکہ وہ ایسے تمام اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کر رہی

سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے چیئرمین نیب کے حوالہ سے بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ سلیم صافی نے قومی روزنامہ میں تحریر کیے گئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب کی حیثیت اب پی ٹی آئی کے رہنماء جیسی ہو گئی ہے کیونکہ وہ ایسے تمام اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کر رہی جس کی خواہش حکومت کو ہوتی ہے جبکہ اپوزیشن رہنماء مخالفت کرتے ہیں۔

سلیم صافی نے مزید لکھا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کسی بھی نوعیت کے کیس کی سماعت کرنے کا اخلاقی حق حاصل نہیں ہے جبکہ اعلیٰ عدلیہ کو بھی ان کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے تک کسی قسم کا کیس سننے سے روکنا چاہیے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept