حکمران جماعت کو زور دار دھچکا، وفاقی وزیر نے استعفیٰ کی دھمکی دیدی

اگلے ہی روز انہوں نے وزارت خزانہ اختیارات واپس لے کر دوبارہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے حوالے کر دیئے گئے

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو ناصرف وزیر مملکت سے وفاقی وزیر کے عہدہ کا قلمدان سونپ دیا تھا بلکہ وزارت خزانہ کے اختیارات بھی ان کے حوالے کر دیئے گئے تھے تاہم اگلے ہی روز انہوں نے وزارت خزانہ اختیارات واپس لے کر دوبارہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے حوالے کر دیئے گئے جس پر انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

حماد اظہر کا مؤقف ہے کہ پہلے وفاقی وزیر بنانے اور پھر وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے سے ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اگر انہیں مطمئن نہ کیا گیا تو وہ وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔

You might also like