سیاحوں کے لئے خوشخبری،مری میں کیبل کار کھل گئی

ملکۂ کوہسار مری میں پٹریاٹہ کیبل کار کو 11 دن بعد کھول دیا گیا، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد سیر کے لیے پہنچ گئی۔

11 روز قبل آندھی اور طوفان کے دوران کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا تھا اور سیاح کیبل کار میں پھنس گئے تھے۔پٹریاٹہ کیبل کار کے کھلتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد کیبل کار کے ذریعے سیر کرنے کے لیے پہنچ گئی جبکہ کیبل کار کا متاثرہ حصہ مرمت کے لیے اب بھی بند ہے۔

29 جون کی شام مری میں پٹریاٹہ کیبل کار کی 12 کیبل کاروں میں سوار سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اس دوران آنے والی تیز آندھی سے کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا تھا۔حادثے کے باعث 12 کیبل کاریں فضا میں جھولنے لگی تھیں جن میں 90 سیاح 10 گھنٹوں تک پھنسے رہے تھے۔کیبل کاروں میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کا عمل آندھی اور بارش رکنے کے بعد شروع کیا گیا جو رات گئے 3 بجے تک جاری رہا۔

You might also like