ہارس ٹریڈنگ،وزیراعظم نے جہانگیرترین کو نیا مشن دیدیا

جہانگیرترین کسی بھی قیمت پر موجودہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف آنے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کے مشن پر کام کا آغاز کرچکے

 کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین کو نیا مشن سونپ دیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریوں کو زائل کرنے کے لئے حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی اختیار کرلی اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے اپنے سب سے قابل اعتماد دوست اور ساتھی جہانگیرترین کو نیا مشن سونپ دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کسی بھی قیمت پر موجودہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف آنے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کے مشن پر کام کا آغاز کرچکے ہیں ۔ دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینیٹرز کی ہارس ٹریڈنگ کا سلسہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept