شفقت محمود نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری، نوازشریف نے نجی دورے کرکے کروڑوں روپے اڑائے، حکومت نے ابھی 8ارب ڈالر قرضہ ادا کیا ہے

شفقت محمود نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ملک کو برباد کرنے آئے تھے، برباد کر گئے، حکومت اب کفایت شعاری اپناتی ہے، تو یہ باتیں کرتے ہیں، اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، انھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے.وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری، نوازشریف نے نجی دورے کرکے کروڑوں روپے اڑائے، حکومت نے ابھی 8ارب ڈالر قرضہ ادا کیا ہے۔ ملک کے جوحالات ہیں اس پرہمیں ہرقدم پرکفایت شعاری کرنی ہے، موٹرویز پر اربوں روپے لگادیا گیا مگرریلوے ٹریک پر خرچ نہ کیاگیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں غریب آدمی کی سواری ریلوے ہے، کراچی سے خیبر تک ریلوے کو سی پیک منصوبے میں لے کر آئے ہیں، موٹروے سے زیادہ ریلوے کا نظام عوام کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔ن لیگ چاہتی ہے کہ نوازشریف باہر نہ آئیں جیل میں ہی رہیں، ویڈیو ہے تو انتظار کس بات، عدالت میں کیوں نہیں جاتے، سات دن سے ویڈیو لے کر بیٹھیں ٹاک شوز میں الزام لگاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عدالت جائیں اور اصل ویڈیو پیش کریں، جج کی ویڈیو بنانیوالے بندے کو بھی عدالت میں پیش کرنا پڑے گا۔

You might also like