احسن اقبال کا عمران خان کو اہم مشورہ

عمران خان کو بیرونی طاقتوں نے فنڈنگ کی، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو اہم مشورہ دیا کہ فیصلہ بندوق سے نہیں ووٹ سے ہوگا،عمران خان کو بیرونی طاقتوں نے فنڈنگ کی، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک گھر میں دومالک نہیں چل سکتے،20 کروڑ لوگ پاکستان کے مالک ہیں،ہماری قوم کے ووٹ پر ڈاکے ڈلے، یہ تماشہ دیکھ کر تنگ آگئے ہیں،ہم عوام کیلیے خوشحال پاکستان کی جنگ لڑنے آئے ہیں، یہ جنگ نواز شریف کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے، قوم کی خدمت کرنے والوں کی تذلیل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ ہم نے ساڑھے تین سالوں میں 30 ارب کے منصوبے زمین پر کھڑے کر دیئےتھے،ہمیں اپنے منصوبوں پر کوئی شرم اور ندامت نہیں ہے،کیا سویلین کو چور اور مجرم بنانا چاہتے ہیں،اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو ملک کے تمام اداروں کے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا پڑے گا،کوئی ادارہ یا کوئی سیاسی جماعت اتنی بڑی نہیں ہے کہ وہ اکیلے ملک کو مسائل سے نکال سکے،یہ جنگ ہمارے اقتدار کی نہیں نظریے کی جنگ ہے،یہ جنگ نواز شریف کی نہیں پاکستان کی جنگ ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept