شہباز شریف کی آج نیب میں طلبی

شہباز شریف سے پوچھا گیاہے کہ کیا کمپنی کے قیام کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے اور اگر نہیں کئے تو پھر کس بناء پر کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا

نیب لاہور نے شہباز شریف کو آج طلب کرلیا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کوویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیا ہے، نیب لاہور نے شہباز شریف کو7 سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کیاہے۔ سوالنامہ میں شہباز شریف سے پوچھا گیاہے کہ کیا کمپنی کے قیام کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے اور اگر نہیں کئے تو پھر کس بناء پر کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا؟ سوالنامہ میں پوچھا گیاہے کہ کیوں نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر ٹھیکا دیا گیا اور کمپنی کی سمری کیوں فنانس اورمحکمہ قانون کی رائے لئے بغیر منظور کی گئی؟ سمن کے مطابق شہباز شریف سے سوال کیا گیاہے کہ جب ایک محکمہ پہلے کام کررہا تھا تو ایل ڈبلیو ایم سی کا قیام کیوں ضروری سمجھا گیا؟۔

You might also like