شاہ محمود کی شہزادہ چارلس سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات کینسنگٹن پیلس میں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے شہزادہ چارلس سے کینسنگٹن پیلس میں ملاقات کی، شاہ محمود نے اس موقع پر کہا کہ ہم شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔ برطانوی شہزادہ چارلس نے کہا کہ ان کی دورہ پاکستان کی ابھی تک یادیں تازہ ہیں، دوبارہ دورے کا خواہاں ہوں۔ اس موقع پر شہزادہ چارلس نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

You might also like