مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق

کوہستان کے علاقے اپر کوہستان میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے

کوہستان کےعلاقے اپر کوہستان میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان حامد الرحمان کے مطابق سیو لنک روڈ لال کور کے مقام پر مسافر گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچوں و خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور اے سی داسو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں تاہم راستہ کھٹن ہونے کے پیش نظر ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept