ہڑتال پر لاہور اور کراچی کے تاجر تقسیم

پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی جبکہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کل دُکانیں کاروبار بند رکھنے کے اعلان پر برقرار ہیں۔ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان 7 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جس میں لاہور تاجربرادری ہفتے کی ہڑتال کے معاملے پر تقسیم دکھائی دی، مذاکرات کے بعد دو گروپس نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاست دانوں کو ہڑتال کامیاب بنانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کررہی ہیں، آئی ڈی کارڈ کی شرط صرف مین ڈیلر کے لیے ہے جب کہ گلی محلے میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept