میزان بنک نے فیس کی ادائیگی غیر شرعی قرار دے دی

میزان بنک نے آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس کو ماہانہ فیس کی آئن لائن ادائیگی کی سہولت غیرشرعی قرار دے کر بند کردی۔کھوج ذرائع کے مطابق اسلامی بینک کے صارفین آن لائن اسٹریمنگ سہولت نیٹ فلیکس کے لئے ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔اس بات کا فیصلہ بینک کے شریعہ بورڈ نے کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام میں جن چیزوں کی ممانعت ہے اُن شعبوں میں بنک اپنی خدمات فراہم نہیں کرسکتا ہے،نیٹ فلیکس کو بنک کے بورڈ نے اسی زمرے میں شمار کیا ہے جس کی وجہ سے ادائیگی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔

You might also like