ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

رحیم یار خان کے قریب اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جب کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہےجبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون شیخ زید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

ڈی پی او عمر سلامت نے بتایا کہ رات گئے امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک بچی کی لاش نکالی گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اب تک ملبے سے 23 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ حادثے کے 90 سے زائد زخمی مخلتف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

You might also like