گاڑی کھائی میں گرنے سے ہلاکتیں 12 ہو گئیں

اپر کوہستان میں کمیلا کے مقام پر گزشتہ روز گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی۔پولیس کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے سیو سے کمیلا جانے والی مسافر گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری تھی۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو داسو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈی پی او راجہ صبور خان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، تمام لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں، 3 زخمی بچوں کا علاج جاری ہے، گاڑی میں 15 افراد سوار تھے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept