ملک بھر میں مزید بارش کی پیش گوئی

آج سے جمعرات کےتک ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش منگلا میں 54، جہلم میں 32، لاہور شہر میں 25، لاہور ایئر پورٹ پر 24، اسلام آباد ایئر پورٹ پر 18، کشمیر کے علاقے گڑھی میں 34، راولا کوٹ میں 22 اور کوٹلی میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

You might also like