ایک ہی خاندان کے 5 افراد نہر میں ڈوب گئے

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی نہر مسو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ڈوبنے والے پانچوں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر خالد سلیم کہتے ہیں کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، نیوی کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات میرپور ماتھیلو کے قریب مسو نہر میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی۔ڈوبنے والوں میں موٹر سائیکل سوار، اس کی بیوی، بہن اور 2 بچے شامل ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept