لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان اور چپاتی فروخت کرنے والے بھی میدان میں آگئے، چپاتی کی قیمت 7 سے 15 روپے اور تندوری نان کی قیمت 12 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی۔

نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے آٹا مہنگا ہوا ہے، بجلی اور گیس کے نرخ بھی حکومت نے کئی گنا بڑھا دیے ہیں، ہمیں قیمتیں بڑھانے سے روکا گیا تو تندور بند کر کے سڑکوں پر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے تین روز کا وقت مانگا ہے۔

دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ 70سال میں روٹی کی قیمت 6 روپے تک پہنچی جبکہ موجودہ حکومت اسے دوگنا سے بھی زیادہ مہنگا کرنے جارہی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept