پاک بھارت مذاکرات واہگہ بارڈر پر ہوں گے

کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت میں مذاکرات 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوں گے۔بھارتی وفد مذاکرات میں شرکت کےلیے واہگہ بارڈر پہنچے گا، ڈی جی سارک اور ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کو بریف کریں گے۔کرتار پور راہداری کے بارے میں ڈائیلاگ کا پہلا مرحلہ بھارت میں ہوا تھا، دفتر خارجہ کی ٹیم نے بھارت میں ہوئے ان مذاکرات میں شرکت کی تھی ۔

You might also like