نوشہرہ میں 2 پولیس اہلکار دہشت گردی میں شہید

 پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) منصور امان کے مطابق نوشہرہ کے مختلف علاقوں مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گروں کو ہلاک کیا گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ایک ایس ایچ او سمیت 4 جوان بھی زخمی ہوئے۔ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی، دونوں دہشتگرد  25 جون کو ڈی ایس پی اور پولیس موبائل حملے میں ملوث تھے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept