نواز شریف کی رہائی، ن لیگ میدان میں آگئی

ہائیکورٹ کے فیصلہ سے ثابت ہوگیا کہ کہ مریم نواز کے حقائق درست، نواز شریف کیخلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی ختم

احتساب عدالت کے جج ارشد ملکی کی برطرفی کے بعد نواز شریف کی رہائی کے لیے مسلم لیگ ن میدان میں آگئی ہے اور انہوں نے سابق وزیراعظم کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہوگئی ہے، ان کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری طور پر انہیں رہا کیا جائے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept