نہلے پہ دھلا، حکومت کا اپوزیشن کو تگڑا جواب

26 دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد 36 تھی

نہلے پر دھلا، حکومت نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو تگڑا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، بلوچستان عوامی پارٹی اور فاٹا کے سینیٹرز نے مشاورت کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت پی ٹی آئی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 26 دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد 36 تھی، ہم نے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا تھا، اب وہ ہماری حمایت کے حقدار نہیں۔

You might also like