بلاول نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بلاول نے کا کہ اگربغیردباوکے الیکشن ہوں گے توجیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے وہ ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے لیکن ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈے پہلے بھی ناکام ہونگے اور اب بھی ہونگے، چیئر مین سینیٹ اپوزیشن کا بنے گا کیونکہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے۔

بلاول نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،سندھ کے ہرضلع میں دل کے مریضوں کامفت علاج کیاجاتاہے،ہم نے کراچی کورنگی چلڈرن ایمرجنسی سینٹربنایا۔بلاول کا کہنا تھاکہ آنیوالی نسلوں کوتعلیم اورروزگاردیناچاہتے ہیں،عالمی سطح پربھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تعریف ہوئی، صوبوں کے حقوق پرڈاکاڈالاجارہاہے،چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل ہوں،عوام کی خدمت کرنیکی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اورکٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں،بجٹ،مہنگائی اورکٹھ پتلی حکومت کیخلاف احتجاج جاری رہیگا، گھوٹکی میں الیکشن کوسلیکشن بنانیکی کوشش کی جارہی ہے، گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں حکومت دباؤڈال رہی ہے۔

You might also like