پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ

والدین کو پرائیویٹ اسکولز کے فیس اسٹرکچر اور رجسٹریشن کے حوالے سے تمام تر معلومات آن لائن ہی دستیاب ہوں گی۔

سندھ حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا، 15جولائی سے پرائیویٹ اسکولوں کوآن لائن رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ بن گئی، اب اسکولوں کی فیسیوں کی تفصیلات سمیت تمام معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی۔ رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق والدین کو پرائیویٹ اسکولز کے فیس اسٹرکچر اور رجسٹریشن کے حوالے سے تمام تر معلومات آن لائن ہی دستیاب ہوں گی۔

You might also like