قمر زمان کائرہ کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بڑا دعویٰ

حاصل بزنجو کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، وہ جمہورت کے اتحادی ہیں، صادق سنجرانی کو چاہیے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن کی جماعتیں مل کر سینیٹ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، وہ جمہورت کے اتحادی ہیں، صادق سنجرانی کو چاہیے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں۔

مبینہ ویڈیو سکینڈل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جج کو ہٹانے کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ ہو۔ غلط فیصلوں کے ذریعے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، عوام کے ووٹ پر اعتماد ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔

You might also like