پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اگر سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو 17 جولائی کو پورے پاکستان میں فلور ملز بند کرکے ہڑتال کریں گے اور ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان اور مرکزی چیئرمین نعیم بٹ نے کہا کہ بجٹ میں گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا اور اس فیصلے کا اثر آٹے کی قیمت پر پڑے گا، چوکر پر سیلز ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو جائے گا، ایف بی آر اہلکار اس ٹیکس کی تصدیق کرتے ہیں لیکن چیئرمین ایف بی آر انکار کرتے ہیں۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر زبانی کی بجائے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا ایس آر او جاری کریں، اگر سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو 17 جولائی کو پورے پاکستان میں فلور ملز بند کرکے ہڑتال کریں گے اور ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔

You might also like