ایک اور صوبائی وزیر نیب کے ریڈار میں

امتیاز شیخ کے خلاف نیب کو درخواست موصول ہوئی تھی۔ نیب کی جانب سے درخواست کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے

صوبائی وزیر امتیازشیخ بھی نیب ریڈار میں آگئے، ذرائع کے مطابق امتیاز شیخ کے خلاف نیب انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امتیاز شیخ نے مبینہ طور پر بدعنوانی کے ذریعے ضلع کورنگی دیہی میں 30 ایکڑ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی، الاٹمنٹ این سی پلاٹ نمبر 24 پر کی گئی۔

اس طرح بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کی مدد سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ذرائع کے مطابق امتیاز شیخ کے خلاف نیب کو درخواست موصول ہوئی تھی۔ نیب کی جانب سے درخواست کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے، درخواست گزار کے مطابق امتیاز شیخ نے بورڈ آف ریونیو کے افسران کے ساتھ مل کر 30 ایکڑ کی الاٹمنٹ کی، ذرائع نے کہا کہ غیر قانونی قبضے کے خلاف 2005 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔

You might also like