گورنر سندھ کا تاجروں سے بڑا مطالبہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تاجروں کو ہڑتال پر جانے کے بجائے مفاہمت کی راہ منتخب کرنے کا مشورہ دیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تاجر برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہڑتال کی کال واپس لے لیں، حکومت کو کاروباری طبقے کی ضرورت ہے، سمگل شدہ اشیا کی مارکیٹ میں فروخت سے صرف مخصوص طبقے کو فائدہ ہوتا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تاجروں کو ہڑتال پر جانے کے بجائے مفاہمت کی راہ منتخب کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ٹریڈرز سے گزارش ہے کہ وہ ہڑتال پر نہ جائیں بلکہ معاملات مل بیٹھ کر حل کریں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کوئٹہ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبد القدوس کے کراچی میں واقع گھر پہنچے، ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کی بلند درجات کے لیے دعا کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈپٹی کلکٹر پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ وفاقی حکومت سمگلنگ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

You might also like