چین نے ایک بار پھر دوستی نبھا دی

پاکستان چین کی عوام دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے

چین نے ایک بار پھر دوستی ثابت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں چین نے تین سے پانچ سال میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری اور 85 ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں چینی وفد نے وزیراعظم کو تین سے پانچ سال میں 5ارب ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی جبکہ چھوٹے اور درمیانے شعبے کی چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا اور چھوٹے اور درمیانے شعبے کی چینی کمپنیوں نے انڈسٹری پاکستان منتقل پر غور کیا۔سرمایہ کاری سے پہلے سال 85ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان چین کی عوام دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چین کی قیادت کے ویژن اور تدبر سے متاثر ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا چین کا امن و ترقی،گورننس اور انسداد غربت کی حکمت عملی متاثر کن ہے، ہم چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کو مزید مستحکم کریگا، منصوبہ تجارتی تعلقات کیفروغ میں بھی گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ترجیح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا سی پیک منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کیلئے خصوصی شعبہ قائم کیا، منصوبوں کی بلا رکاوٹ پیشرفت کویقینی بنایا جارہا ہے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔

You might also like