برطانوی اخبار کی شہباز شریف کو بڑی پیشکش

شائع ہونے والی خبر کی تردید کر دیں گے اور آپ جیسے چاہتے ہیں ویسے ہی بات ہو سکتی ہے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف خبر شائع کرنے والے برطانوی ادارے ”ڈیلی میل“ نے ان کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے کہ ہمارے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ کی جائے ہم آپ کے خلاف پرنٹ ہونے والی خبر کی تردید کر دیں گے اور آپ جیسے چاہتے ہیں ویسے ہی بات ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کیلئے دی جانے والی برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں سے چوری کی۔جس پر صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ڈیلی میل، وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept