مریم نواز کا بڑے انکشاف کا اعلان، حکومتی ایوانوں میں ہلچل 

حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، مسلم لیگی نائب صدر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے آئندہ دنوں میں بڑا انکشاف کرنے کا اعلان کر دیا جس پر حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانیوالے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟ مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری کے ردّ عمل میں کہا کہ ’اچھا ہوا مگر اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بیگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟‘اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ ’حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟‘

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept