نوازشریف سے بااثر شخصیت کی ملاقات پہیلی بن گئی

بااثر سیاسی شخصیت نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں بااثر شخصیت کی ملاقات پہیلی بن گئی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ایک بااثر سیاسی شخصیت نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔

تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون سی بااثر شخصیت تھی جس نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات کا مقصد کیا تھا۔ ملاقات کے دوران کونسے سے امور زیر بحث آئے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے والی شخصیت نے مقتدر حلقوں کی طرف سے ایک اہم پیغام پہنچایا ہے جس کا جواب دینے کے لیے سابق وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کرنے کے بعد جواب دینا کا فیصلہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept