فلور ملز ایسوسی ایشن نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

فلور ملز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں آٹے کی قیمتیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور ٹیکس کے مسائل حل کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فلور ملز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے ملاقات میں آٹے کی قیمتیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی۔

اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کہ آٹے کی قلت ہو گی اور نہ ہی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔ آٹے کی قیمت نہ بڑھنے سے روٹی کے نرخ بھی نہیں بڑھیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آٹے کے نرخ نہ بڑھانے سے عوام پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept