چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ بھارت 70 برسوں میں تمام حربے آزما کر کشمیریوں کو اپنا نہیں بنا سکا ہے

چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل بھارت سے آزادی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ بھارت 70 برسوں میں تمام حربے آزما کر کشمیریوں کو اپنا نہیں بنا سکا ہے، کشمیریوں کی منزل بھارت سے آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کردی ہے، بھارت یاد رکھے بزور جبر کشمیریوں کو دبانا ناممکن ہے، پاکستان مشئلہ کشمیر کے مذاکرات سے پر امن حل کا خواہاں ہے۔ فخر امام نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept