آفتاب اقبال کی ن لیگ سے ناراضگی، وجہ سامنے آگئی

میاں شہبازشریف سے جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے تب مطالبہ کیا تھا کہ ان کے بھائی کو اہم سرکاری عہدہ پر تعینات کیا جائے

اینکر پرسن آفتاب اقبال ن لیگ سے ناراض کیوں؟ وجہ سامنے آگئی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اینکر پرسن آفتاب اقبال نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے موجودہ صدر میاں شہبازشریف سے جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے تب مطالبہ کیا تھا کہ ان کے بھائی کو اہم سرکاری عہدہ پر تعینات کیا جائے جس پر شہباز شریف نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرٹ کو پامال کر کے کوئی کام نہیں کروں گا۔ اپنے مقصد کی ناکامی پر آفتاب اقبال ناصرف مسلم لیگ ن کے خلاف ہو گئے بلکہ شہباز شریف کے خلاف مختلف قسم کے الزامات عائد کرنے لگے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept