چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والوں کو آزادی مل گئی

چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والوں کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ میاں طارق کو ن لیگ سے وابستگی کو بنیاد بنا کر گرفتار کیا گیا ہے

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ویڈیو بنانے والوں کو آزادی مل گئی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں جس کے برعکس جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے میاں طارق کو یہ الزام لگا کر گرفتار کر لیا گیا ہے کہ اس نے بلیک میلنگ مقصد کے تحت ویڈیو بنائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والوں کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ میاں طارق کو ن لیگ سے وابستگی کو بنیاد بنا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept