والد سے اظہار یکجہتی، مریم نواز کا انوکھا احتجاج

مریم نواز نے پیشی کے دوران اپنے والد کی تصویر سے پرنٹ کیا ہوا کرتا پہنا تھا اور اس پر بے گناہ نواز شریف کو رہا بھی تحریر تھا

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر والد میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے مریم نواز نے احتجاج کا انوکھا اور نیا انداز اپنا یا جو عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیشی کے لیے احتجاج کا نیا انداز اپناتے ہوئے کالے رنگ کے کْرتے پر اپنے والد میاں نواز شریف کی تصویر پرنٹ کروا کر اس کو زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس کرتے پر بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو کے الفاظ بھی تحریر تھے۔ عدالت میں مریم نوازکا انوکھا احتجاج لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔full pic of maryam nawaz

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept