قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا، پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept