علی رضا عابدی قتل کیس، ملزمان کو زوردار دھچکا

مقتول علی رضا عابدی کو ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا

علی رضا عابدی قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کو زور دار دھچکا دیتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

انسداددہشتگردی عدالت نے کراچی میں گزشتہ سال دسمبر میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان علی رضا عابدی کے قاتلوں کے سہولت کار ہیں۔ مقتول علی رضا عابدی کو ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept